ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کو دو ارب 75کروڑ ڈالرز منتقل ، سٹیٹ بینک نے تصدیق کر دی

پاکستان کو دو ارب 75کروڑ ڈالرز منتقل ، سٹیٹ بینک نے تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  پاکستان کو انٹرنیشنل مونیٹری فنڈز  کی جانب سے دو ارب 75کروڑ ڈالرز مل گئے ہیں ، سٹیٹ بینک نے بھی آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کی تصدیق کر دی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف نے حال ہی میں فنڈز مختص کئے تھے ، پاکستان کو یہ فنڈز غیر مشروط طور پر فراہم کئے گئے ہیں۔

 وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے رکن ممالک کو مجموعی طور پر 650ارب ڈالرز منتقل کئے ہیں۔  رقم کی منتقلی سے عالمی معیشت میں استحکام آئے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک رقم کو غیرمشروط طور پر استعمال کر سکتے ہیں،  قرض لینے والے ممالک پر منحصر ہے وہ اس رقم کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔  رقم زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے یا قرض ادائیگی کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم کی منتقلی دنیا کو ویکسین کا شاٹ لگانے کے مترادف ہے۔