ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور اہلخانہ کوایک اور بڑا صدمہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور اہلخانہ کوایک اور بڑا صدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے گھر خوشیاں ایک بارپھر غم میں بدل گئیں، وفاقی وزیر کے بھائی   پیر طارق شاہ انتقال کرگئے، سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق شاہ انتقال کرگئے، ان کی غائبانہ نماز جنازہ آج 11 بجے آبائی گاؤں نبی پور پیراں میں ادا کی گئی۔مرحوم پیر طارق شاہ ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے صدر تھے، ان کے انتقال پر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

 ‏وزیر اعظم عمران خان  کی جانب سےوفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا، وزیر اعظم نےمرحوم کی مغفرت اور بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعاکی،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے مرحوم کی مغفرت کی دعاکی۔ 

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بھی اس غم کے موقع پروزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق احمد شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،اہل خانہ سے تعزیت کی،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی طرف سے بھی اعجاز شاہ کے بھائی طارق شاہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،مرحوم کی بخشش کی دعا کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے بھی پیر طارق احمد شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ   وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کے بھائی پیر حسن احمد کا انتقال ہواتھا، کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ان کا لاہور کے ہسپتال میں علاج ہورہا تھا جبکہ ان کی کورونارپورٹ منفی آ ئی تھی،اچانک طبیعت بگڑ جانے پر ان کو فوراً ڈاکٹرز کو بلایا مگر جانبر نہ ہوسکے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer