ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے گھر افراد کیلئے بڑی خوشخبری

بے گھر افراد کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے: نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ، لاہورسمیت صوبہ بھر میں 169 رہائشی اسکیمیں بنائی جائیں گی، پنجاب حکومت نے فاٹا  کو ہاوسنگ یونٹس بنانے کی منظوری دے دی۔

 

تفصیلات کے مطابق حکومت کے نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ پرفاٹا ایجنسی کو نئے گھراور یونٹس بنانے کی منظوری مل گئی ہے، سٹی فورٹی ٹو کوموصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت صوبہ بھرمیں 169 رہائشی اسکیمیں بنائی جائیں گی۔

 

لاہور اور فیصل آباد میں 39 ہزارپلاٹس شہریوں کو دیئے جائیں گے، بیس ہزار5 سو31 ایکٹر کے رقبے پر ہاوسنگ اسکیمیں بنائی جائیں گی، پراجیکٹ کے تحت 169 اسکیموں میں1 لاکھ 75 ہزارپلاٹس کٹنگ کی گئی ہے، تین مرلہ پلاٹس کی تعداد 44 ہزار9 سو27 اور پانچ مرلہ پلاٹس کی تعداد 38 ہزار6 سو 62 ہے۔

لاہور اور فیصل آباد میں سیٹلائٹ ٹاؤن کی ہاؤس مینجمنٹ کر کے29 رہائشی اسکیمیں بنائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت  نے  تنخواہ دار طبقے  کے لئے لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا ہے،  پارٹمنٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے تحت تعمیر ہوں گے۔ وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی زیر نگرانی منصوبے پر کام شروع کیا گیا ، گزشتہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں لے آوٹ پلان ، پی سی ٹو کی منظوری دی گئی تھی ، ایل ڈی اے تین سالوں میں اپارٹمنس منصوبے کو مکمل کرے گا۔

       

Shazia Bashir

Content Writer