محکمہ موسمیات نےموسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نےموسلادھار بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران لاہور شہرکا موسم آبرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر بارش ہونے کی پیش گوئی کر دی، ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق لاہور شہر کا آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گاجبکہ صبح کےوقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے،شام میں نمی کا تناسب 65 فیصد رہےگا، محکمہ موسمیات کےمطابق منگل کے روز بھی شہر کا موسم آبر آلود رہےگا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک ساتھ بارش کی توقع ہے ، پنجاب صوبہ کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب ر ہےگا،لاہور، سیالکوٹ،گجرات ، نارووال اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ، راجن پور اور رحیم یار خان میں بعض مقامات پر بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں گرم اور مرطوب رہےگا،دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سوات،پشاور اور کرم میں چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے ،بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ر ہے گا جبکہ لسبیلہ،خضدار ، قلات ، ژوب، کوہلو ، بارکھان، آواران ،تربت اورگردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،کراچی ، اسلام کوٹ ، مٹھی ، نگرپارکر، تھر پارکر، عمر کوٹ ، حیدر آباد میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ ٹھٹہ، بدین ،میر پور خاص ، خیرپور، لاڑکانہ، سکھر، شہید بینظیر آباد، سانگھڑاوردادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،

متوقع ہے، محکمہ موسمیات بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے،  کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش ہوسکتی ہے اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer