( زین مدنی ) کشمیر کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر لالی وڈ انڈسٹری کے مایہ ناز ہدایتکار نبیل قریشی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا، نبیل قریشی کہتے ہیں ظلم کبھی چھپتا نہیں اور وہ کشمیریوں کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔
چند سالوں میں رانگ نمبر، نامعلوم افراد، رانگ نمبر ٹو اور ایکٹر ان لاء جیسی فلمیں بنانے والے معروف نوجوان فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی کا ٹویٹر اکاؤنٹ کشمیر کی حمایت میں ٹویٹ کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ نبیل قریشی نے اس سلسلے میں بتایا کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی نشاندہی اپنے ایک ٹویٹ میں کررہے تھے کہ اس ٹویٹ کو کسی بھارتی گروپ نے رپورٹ کردیا جس کے بعد ان کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔
نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ ظلم کبھی چھپتا نہیں اور وہ کشمیریوں کے حق میں ہمیشہ آواز بلند کرتے رہیں گے۔