پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا

 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزم کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا۔  

 ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر فیضان بٹ کا مزید  جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ۔ ملزم سے دوران ریمانڈ مزید تفتیش کی جائے گی۔ ملزم کے تمام قریبی رابطوں کو شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔ ٹارگٹ کلر فیضان سے برآمد اسلحہ کے فرانزک ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف درج  مقدمات کی تفتیش سی ٹی ڈی کررہا ہے۔