ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں گندم اور زرعی مارکیٹنگ پر اہم بحث کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں گندم اور زرعی مارکیٹنگ پر اہم بحث کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد: پنجاب اسمبلی میں گندم کی خریداری اور زرعی مارکیٹنگ کے معاملات پر اہم اور تفصیلی بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو مکمل تیاری اور درست اعداد و شمار کے ساتھ ایوان میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم کی خریداری کے نظام پر ارکان اسمبلی کی جانب سے مختلف تحفظات سامنے آئے ہیں۔ ان تحفظات کے پیش نظر محکمہ قانون نے سیکرٹری فوڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیر کے روز ایوان میں مکمل ڈیٹا اور اعداد و شمار پیش کریں۔

سیکرٹری فوڈ کو گندم کی خریداری سے متعلق تفصیلی بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ وہ بحث کے دوران ایوان کی گیلری میں موجود رہیں گی تاکہ ارکان کے سوالات اور تجاویز کو نوٹ کیا جا سکے۔

جاری مراسلے کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 27 اپریل کو منعقد ہوگا، جس میں ارکان اسمبلی گندم اور زرعی مارکیٹنگ کے معاملات پر بحث میں حصہ لیں گے۔

محکمہ لا اینڈ پارلیمانی افیئرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متعلقہ محکمہ ارکان اسمبلی کو مکمل بریفنگ دینے کا پابند ہوگا۔ بحث کے آغاز کے لیے متعلقہ وزیر کو خصوصی بریف فراہم کیا جائے گا جبکہ اجلاس کے دوران تمام حکام کی موجودگی لازمی قرار دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ بحث کے دوران اٹھائے گئے نکات پر مکمل رپورٹ تیار کی جائے گی، جبکہ صوبائی وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری کے لیے اختتامی بریف بھی تیار کیا جائے گا تاکہ آئندہ پالیسی سازی میں اس سے رہنمائی حاصل کی جا سکے۔