عرفان ملک: لاہور میں جرائم میں اضافے پر پولیس ایکشن میں آ گئی ہے اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم مل گیا گرینڈ کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تمام تھانوں کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے ٹارگٹس دے دئیے گئے خطرناک اشتہاریوں کی فہرستیں اپڈیٹ ہوگئیں چھاپوں اور سرچ آپریشنز کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے جبکہ پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ز یادہ تر جرائم ہسٹری شیٹرز کرتے ہیں پرانے مجرموں کو پکڑنا ضروری قرار دیا گیا ہے اہداف پورے نہ کرنے والے افسران کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہےجرائم کنٹرول کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کرنے اور فوری نتائج دکھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔