پی آئی اے  کا یو اے ای سے سکردو ، اسلام آباد سے چترال پروازوں کا اعلان

پی آئی اے  کا یو اے ای سے سکردو ، اسلام آباد سے چترال پروازوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا سیاحت کے فروغ کیلئے احسن اقدام، یو اے ای سے سکردو جبکہ اسلام آباد سے چترال پروازوں کے آغاز کا اعلان، پی آئی اے کی جانب سے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا۔

پی آئی اے کے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ، یو اے ای سے سکردو کیلئے پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی آئی اے 3مئی سے فلائیٹ آپریشن کا آغاز کرے گی، آغاز میں ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی۔پرواز دبئی سے سکردو کیلئے چلے گی۔

دوسری جانب چترال جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔قومی ایئرلائن نے ڈیڑھ سال بعد چترال کیلئے دوبارہ سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔18مئی سے اسلام آباد سے چترال کیلئے ہفتے وار 2پروازیں آپریٹ ہوں گی۔پی آئی اے اسلام آباد چترال کے درمیان اے ٹی آر طیارے آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے نے اس حوالے سے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔