بڑا سرپرائز، عمران خان نے عوام کو کال دے دی

سابق وزیراعظم عمران خان
کیپشن: Ex PM Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد پشاور،کراچی اور لاہور میں بڑے جلسے کئے جس کے بعد اب چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو کال دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 26 اپریل کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

ملک گیر احتجاج کا فیصلہ ‏ عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں  کیا گیا۔ جہاں الیکشن کمیشن کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے جانبداری اور بددیانتی کی انتہا کردی ہے، منصوبے کے تحت ابھی تک منحرف اراکین کی اسمبلی سیٹ ختم کرنے کی ڈیکلریشن نہیں کی جارہی۔

  انہوں نے اعلان کیا کہ ‏‏تحریک انصاف 26 اپریل بروز منگل پورے ملک میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے الیکشن کمیشنر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی تمام ضلعی تنظیموں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor