ویب ڈیسک: موبائل فون میں مگن خاتون سڑک کے درمیان موجود گٹر میں جاگریں، پھر کیا ہوا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔
آجکل موبائل فونز کا استعمال بے تحاشہ بڑھ گیا ہے جو کہ دنیا بھر میں حادثات کی وجہ بھی بن رہا ہے۔ کئی مرتبہ ایسے حادثات جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو موبائل فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ وائرل ویڈیو بھارت کے شہر پٹنہ کی ہے جس میں خاتون موبائل پر اتنی مگن ہوتی ہیں کہ انہیں سڑک کے درمیان مین ہول نظر ہی نہیں آتا اور وہ موبائل سنتے سنتے اس کے اندر جاگرتی ہیں۔
خاتون کی خوش قسمتی تھی کہ واقعہ پیش آتے وقت موقع پر ہی لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جو بروقت خاتون کو گٹر سے باہر نکال کر اس کی جان بچا لیتے ہیں۔
View this post on Instagram