ایمن خان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرلیا

 ایمن خان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سٹی42 نیوز)پاکستان کی خوبرو اداکارہ ایمن خان نے شادی کے 4 سال بعد  انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا  ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر 2.10 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن خان نے شادی کے 4 سال بعد اپنے نام کے ساتھ شوہر، اداکار منیب بٹ کا نام لگا لیا ہے ۔

ایمن خان کا نام انسٹا گرام پر پہلے یوزرنیم ایمن خان تھا جبکہ اب انہوں نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ایمن منیب لکھ لیا ہے ۔ ایمن خان کے اس عمل پر ان کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں ۔

مداحوں کا اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے جہاں ایمن کے لیے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں اداکارہ سجل علی کا بھی زکر اور ان کے شوہر، اداکار احد رضا میر سے علیحدگی اور طلاق پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ ایمن خان کی اداکار منیب بٹ سے 2018 میں  شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی امل منیب بھی ہے۔ایمن خان کو اکثر اوقات ہی ایک کامیاب اداکارہ، بیوی اور ماں ہونے پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔