ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری ہفتے کو بھی نہ ہو سکی۔
صدر عارف علوی عدالتی ہدایت کے باوجود حلف لینے کے لیے کسی کا نام پیش نہ کر سکے، عدالت نے صدر عارف علوی سے کہا تھا کہ حلف کے لیے کسی اور شخص کو ذمے داری دے دیں۔
صدر پاکستان نے وزیراعظم سے مشورہ مانگا جس پر وزیراعظم ہاؤس نے کہا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے حلف اٹھوا لیں، صدر نے صادق سنجرانی سے ملاقات بھی کی مگر حکومتی مشورے پر غور کرتے ہی رہ گئے۔
پنجاب حکومت کا جہاز صادق سنجرانی کو لینے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھڑا رہ گیا اور حمزہ شہباز گزشتہ روز بھی عہدے کا حلف نہ اٹھا سکے۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صورت حال ٹھیک تھی مگر بابر اعوان اور فواد چوہدری کے ایوان صدر پہنچنے کے بعد خراب ہو گئی۔