ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھمکی آمیز مراسلہ؛جماعت اسلامی نے بڑا مطالبہ کردیا

دھمکی آمیز مراسلہ؛جماعت اسلامی نے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: siraj ul haq
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بھی سپریم کورٹ سے مبینہ مراسلے پر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔سراج الحق نے وزیراعظم کو بھی منصوبوں کے بجائے انتخابی اصلاحات کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منصوبوں پر توجہ دینے کے بجائے انتخابی اصلاحات اور الیکشن کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم منصوبوں پر توجہ دینے کے بجائے انتخابی اصلاحات اور الیکشن کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری انتخابی اصلاحات اور الیکشن کا راستہ اختیار نہ کیا گیا تو ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کی ذمہ داری ہے کہ حادثے سے بچیں اور ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالیں۔