ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ سے کاروباری حضرات کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

 لاہور ہائیکورٹ سے کاروباری حضرات کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ سے کاروباری حضرات کیلئے بڑی خبر، عدالت نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے قبل ٹیکس کی وصولی غیر قانونی قرار دے دی۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی، سبحان اللہ سٹیل ملز سمیت دیگر درخواستگزاروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ رجسٹریشن سے قبل سیلز ٹیکس کی وصولی رول 6 کے سب رول 4 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے مزید دلائل دیتے ہوئے کہاکہ سیلز ٹیکس 1990 کے سیکشن 19 کے خاتمے کے بعد رجسٹریشن سے قبل ٹیکس کی وصولی نہیں ہوسکتی، رجسٹریشن سے قبل سیلز ٹیکس کی وصولی آئین کے آرٹیکل 10 اے اور 25 کی بھی خلاف ورزی ہے، درخواستگزاروں نے استدعا کی کہ رجسٹریشن سے قبل ٹیکس وصولی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

ایف بی آر کے وکیل نےموقف اختیار کیاکہ سیکشن دو کے سب سیکشن 25 کے تحت رجسٹریشن سے قبل سیلز ٹیکس وصول کرسکتے ہیں، دو رکنی بنچ نے ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی آر کے ریفرنس کو خارج کرتے ہوئے رجسٹریشن سے قبل ٹیکس وصولی کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer