جعلی میٹرز کی مدد سے چلنے والے 50 فلیٹس کا نیٹ ورک ہتھے چڑھ گیا

جعلی میٹرز کی مدد سے چلنے والے 50 فلیٹس کا نیٹ ورک ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن ٹیم کی کارروائی،مون پلازہ لبرٹی میں جعلی میٹرز کی مدد سے چلنے والے 50 فلیٹس کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیم نے مون پلازہ لبرٹی پر چھاپا مارا۔ جس کے نتیجے میں 50 فلیٹس میں غیر قانونی طور پر گیس کا استعمال کیا جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امیگریشن اینڈ پاسپورٹ انتظامیہ سسٹم چلانے میں ناکام 

 سوئی ناردرن حکام کے مطابق دو جعلی میٹر لگا کر نیٹ ورک بچھایا گیا جن کو منقطع کر دیا گیا۔دو میٹرز اور نیٹ ورک بھی قبضے میں لے لیے گے۔ میٹرز کو رپورٹ کے لیے لیبارٹری بھجوایا جائیگا۔رپورٹ کی روشنی میں ڈی ٹیکشن بل چارج ہوگا۔