سٹی 42: سٹی نیوز نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر سلیم بخاری کے چھوٹے بھائی سید جاوید بخاری کا جنازہ شاد باغ کے گول باغ گراؤنڈ میں پڑھا گیا۔
جاوید بخاری مرحوم کی نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب، احباب ، صحافیوں اور شہر کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔لاہور کے سابق لارڈ مئیر مبشر جاوید ، پی ایچ اے کے چئیرمین غزالی سلیم بٹ بھی جنازہ میں موجود تھے۔
گروپ ایڈیٹرسٹی 42 نویدچوہدری،ڈائریکٹر آپریشنز سٹی نیوز نیٹ ورک سید تراب، سی ایف او سٹی نیوز نیٹ ورک ماذن اسحاق ، ڈائریکٹر نیوز میاں طاہر ، ،ڈائریکٹر پروگرامنگ 24 نیوز خرم کلیم ،ڈائریکٹر مارکیٹنگ ڈیلی سٹی 42تنویر شاہ ،جی ایم ٹرانسمیشن سٹی نیوز نیٹ ورک شہزاد زیدی،۔ڈائریکٹر پروگرامنگ سٹی 42 علی خان ،ندیم بخاری،علی بخاری اورسٹی نیوز نیت ورک کے مختلف شعبوں کےکارکن بھاری تعداد میں شریک ہوئے ۔
مرحوم سید جاوید بخاری کو شاد باغ قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔






