سٹی42: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ خالص 24 قیراط فی تولہ سونا پہلی بار 4 لاکھ روپے کی تاریخی حد عبور کر چکا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3757 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونا 4,00,000 روپے فی تولہ، 22 قیراط سونا 3,66,666 روپے فی تولہ،21 قیراط سونا 3,50,000 روپے فی تولہ جبکہ چاندی 6,000 روپے فی تولہ پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اس اضافے کی وجہ عالمی سطح پر سیاسی و معاشی بے یقینی، روپے کی گرتی ہوئی قدر اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے رجحان کو قرار دیا جا رہا ہے۔