لاہور سے کراچی ریلوے ٹریک دو مختلف حادثوں کی وجہ سے متاثر

لاہور سے کراچی ریلوے ٹریک دو مختلف حادثوں کی وجہ سے متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: لاہور سے کراچی ریلوے ٹریک دو مختلف حادثوں کی وجہ سے جزوی طور پر متاثر، بادامی باغ کے قریب ٹریک پر ٹرک الٹنے جبکہ دنیا پورمیں مال گاڑی کی دو بوگیاں الٹنے کی وجہ سے ٹریک بند رہا۔


  تفصیلات کے مطابق  لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کو حادثہ، دنیا پور ریلوے سٹیشن پر ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ڈی ریلمنٹ کے باعث ڈاون لائن پر ٹریفک متاثر۔ شالیمار ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کو خانیوال ملتان لائن سے کراچی بجھوانے کی ہدایت جبکہ ریلیف ٹیم نے جائے حادثہ پرپہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔

جبکہ بادامی باغ کے قریب ریلوے لائن پر سریا کا ٹرک الٹنے کی وجہ سے ریلوے ٹریک متاثر ہو گیا، لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس دو گھنٹے سے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی، قراقرم ایکسپریس کے علاوه راولپنڈی جانے والی گرین لائن بھی لاہور ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی، انتظامیہ کے مطابق ٹریک بحالی کا کام جاری ہے، جلد ہی ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کو تین مرحلوں میں شروع کرنے کا اعلان کر دیا، پہلے مرحلے میں بروز اتوار 4اکتوبر سے مقامی افراد کو عمرے کی اجازت دی جائے گی اور پالیسی کے مطابق 6ہزار زائرین روزانہ عمرہ ادا کر سکیں گے۔دوسرا مرحلہ 18اکتوبر سے شروع ہو گا۔ دوسرے مرحلے میں 15ہزار زائرین روزانہ عمرہ ادا کر سکیں گے۔ جبکہ تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع کیا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے 100فیصد عمرہ بحال کر دیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer