پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 819 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا

 پنجاب ایمرجنسی سروس نے 24گھنٹوں میں 819 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 819روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 509 افراد شدید زخمی ہوگئے  جن کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق   پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 819روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 509افراد شدید زخمی ہوگئے  جن کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے، 381معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز  کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا.

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (68فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 348ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور22مسافر410اور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ194ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت198متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد78حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ55حادثات میں 63متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

Shazia Bashir

Content Writer