حکومت پنجاب کا قیدیوں کیلئے بڑا اقدام

حکومت پنجاب کا قیدیوں کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) حکومت پنجاب کا جیل مینوئل تبدیل کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی، جیل مینوئل میں تبدیلی کے ذریعے قیدیوں کی ترجیحی کلاسز کو ختم کردیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کی جیلوں کے مینوئل تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے، نئے ایکٹ کے تمام قیدیوں کی یکساں ایک ہی کلاس ہوگی۔ تبدیلی کے ذریعے قیدیوں کی ترجیحی کلاسز کو ختم کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قیدیوں کی رہائی کے لئے پیرو ل ایکٹ کا نیا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، پیرول ایکٹ کو آسان بنانے کی منظوری بھی دے دی گئی اور اس سے دوسرے صوبوں کے قیدی بھی استفادہ کرسکیں گے۔

نئے مینوئل کے مطابق قیدیوں کوطبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ شدید بیمار قیدیوں کو جیل ہسپتال کی بجائے باہر شہر کے ہسپتال میں علاج کی سہولت دی جائے گی، قیدیوں کے جیل میں رہن سہن کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بھی لایا جائے گا۔