ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فلم جلیبی لاہور کے سینما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار

بھارتی فلم جلیبی لاہور کے سینما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار
کیپشن: City42 - Jalebi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) بھارتی فلم جلیبی 12 اکتوبر کو شہر لاہور کے سینما گھروں کی زینت بنے گی، ڈسٹری بیوشن کلب نے مہیش بھٹ پروڈکشن کی فلم کے حقوق حاصل کر لیے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارمتھن چکروتی کی بیٹی ریحا چکروتی کے ساتھ بھارتی اداکار ورون مترا، دیگنگنا سوریا ونشی سمیت دیگر فنکار فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ فلم کو بارہ اکتوبر کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ فلم کے حقوق معروف پاکستانی فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے ہیں۔

فلم نوجوان نسل کے مسائل کے ساتھ رومانٹک کہانی پر مبنی ہے جسے پشپ بھردواج نے ڈائریکٹ کیا ہے، مہیش بھٹ پروڈکشن نے پاک بھارت دوستانے کے باعث خصوصی طور پر ڈسٹری بیوشن کلب کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے لئے فلم دی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer