سٹی42: چیف آف آڑمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مشائخ الازہر الشریف میں الازہر کے گرینڈ امام شیخ احمد الطیب سے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اس وقت برادر اسلامی ملک مصر کے سرکاری دورہ پر قائرہ میں ہیں۔
عاصم منیر نے اپنی سرکاری مصروفیات کے دوران وقت نکال کر جامعہ الازہر ک گرینڈ امام شیخ احمد الطیب سے خاص طور سے ملاقات کی۔
عالمِ اسلام کی جلیل القدر درسگاہ کے عظیم الشان امام شیخ احمد الطیب نے فیلڈ مارشل کے ساتھ ملاقات کے دوران امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتہا پسندانہ نظریات اور اسلام کو مسخ کر کے پیش کرنے والی نام نہاد تشریحات کو ختم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
جامعہ الازہر کے امام شیخ احمد محمد احمد طیب سینئیر مصری اسلامی اسکالر ہیں۔ وہ جامعہ الازہر کے موجودہ عظیم الشان امام اور الازہر یونیورسٹی کے سابق صدر ہیں۔ انھیں 2010ء میں محمد سید طنطاوی کی وفات کے بعد مصر کے صدر، حسنی مبارک نے مقرر کیا تھا شیخ احمد طیب کا تعلق بالائی مصر کے محافظہ اقصر سے ہے اور آپ ایک صوفی گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔