چاہت فتح علی خان کی لائیو شو میں مہوش حیات کیساتھ بدتمیزی

چاہت فتح علی خان کی لائیو شو میں مہوش حیات کیساتھ بدتمیزی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپنے بے سرے گانوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے گلوکار چاہتے فتح علی خان نے حسین اداکارہ مہوش حیات کیساتھ لائیو شو میں کی ایک ایسی حرکت کر دی جس سے پاکستانی عوام غصے میں آگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں پاکستانی اداکاروں کو سراہنے کیلئے لندن میں آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب منعقد  کی گئی۔ جس میں ایوارڈ کیلئے مہوش حیات کو سٹیج پر مدعو کیاگیا۔اس وقت سٹیج پر احمد علی بٹ اور احسن خان بھی موجود تھے۔

جن کی فرمائش پر چاہت فتح علی نے اپنے مخصوص انداز میں گانا گانا شروع کیا تو حاظرینِ محفل سمیت مہوش حیات بھی ہنس دیں۔ 

اور چاہت فتح علی حاظرینِ محفل سے کہنے لگے کہ شرما گئی یہ تو۔یہی نہیں بلکہ گانے کے دوران ہی مہوش حیات کو بہت کچھ کہہ ڈالا جس پر اداکارہ کے مداح غصے میں آگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی پی پی اے کی تقریب میں حبا بخاری،عدنان صدیقی، مہوش حیات،حمائمہ ملک،عتیقہ اوڈھو، احسن خان، ہانیہ عامر، عائشہ عمر اور یشما گل سمیت کئی ایک نامور پاکستانی اداکاروں نے شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔

 https://www.hungamaexpress.com/assets/uploads/updates/2023-10-22/6181_5103055_%D9%822222222222222_updates.jpg

Ansa Awais

Content Writer