ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات گئے پولیس مقابلہ، تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

رات گئے پولیس مقابلہ، تین ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انوشہ جعفری: نیو کراچی پولیس کا رات گئےاسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہو گیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 خطرناک ڈکیت  زخمی حالت میں گرفتار  کر لئے گئے۔

پولیس مقابلہ نیو کراچی کی حدود سیکٹر 11I نزد دربار حافظ شاہ کے پاس ہوا۔ گشت پر مامور پولیس ملازمان نے دوران گشت، موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تھا جو واردات کے ارادے سے گھوم رہے تھے۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت عبدالرؤف ولد شاہکار خان احسن علی ولد غلام رسول اور محمد نعمان ولد فیض احمد کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے 3 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین بمعہ 20 راؤنڈ، 5 عدد چھینے ہوئے موبائل فون اور 1 موٹر سائیکل برآمد

برآمدہ موٹر سائیکل اور ملزمان کا ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے ۔ زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال روانہ کیا مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔