(ویب ڈیسک) بندر انسانوں کی نقل کرنے میں مہارت رکھتا ہے اور ان کو متعدد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہمدرد بھی ہیں اور انسانوں کی طرح اپنے کام بھی کرتے نظرآتے ہیں، انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی جس میں ایک چھوٹے پالتو بندر کو سبزی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا کیونکہ ویڈیو میں چھوٹے بندر کی مہارت اور انسانوں کی طرح کام کرتا دیکھ کر وہ تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا پالتو بندر گھر میں سبزی بنانے میں مصروف ہے ایک بڑے برتن میں پھلیاں موجود ہیں جن کو وہ توڑ توڑ کردوبارہ اسی برتن میں رکھ رہا ہے۔
1 منٹ 54 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں بندر اپنی طاقت کا استعمال کرتے پھلیوں کو توڑ رہا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون کی آواز بھی سنی جاسکتی ہے جو کہہ رہی ہے کہ ' تم کام کررہے ہو' خاتون کی بات کو نظر انداز کرتے وہ اپنے کام میں مشغل ہے جبکہ وہ اس کے کام کی تعریف بھی کررہی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں ایک مزاحیہ تحریر بھی لکھی ہے' کوئی اپنے کام میں پھلیاں بنانے میں مصروف ہے'۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ قبل ازیں ایک ایسی ہی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں ایک بند ر کپڑے دھو رہا تھا،وائرل ہونے والی ویڈیو ایک چڑیا گھر کی تھی جہاں چمپینزی ’دیسی سٹائل‘ میں کپڑے دھوتا نظر آرہا ہے، چمپینزی پہلے پیلے رنگ کی شرٹ پر صابن لگاتا ہے اور ہاتھ سے اس کو رگڑتا ہے تاکہ اس سے گندگی دور ہوجائے اور بعد میں پانی پھینکتا ہے ۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے اور بندر کی اس عقلمندی پر تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور دلچسپ کمنٹس کئے تھے۔