سٹے باز اور بکی سرگرم، بھارت ہاٹ فیورٹ قرار، بھاؤ مقرر

Pakistan Vs India t20 world cup 2021
کیپشن: Pakistan Vs India
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاک بھارت میچ  کیلئےسٹے باز میدان میں آگئے، بھارت کو ہاٹ فیورٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹے بازوں نے بھارت کو ہارٹ فیورٹ قرار دے دیا، بھارت کی جیت کا بھاؤ 50 پیسے مقرر جبکہ پاکستان کی جیت کا بھاؤ 2 روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ زیادہ انفرادی سکور کے لیے بھارت کے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی فیورٹ قرار دیا گیا ہے،  پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان انفرادی سکور کے لیے فیورٹ بلے بازوں میں شامل ہیں۔

سٹے بازوں نے پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجنے کےلیے بھارت کے جسپریت بمرا اور روی چندرن آشون فیورٹ جبکہ بھارتی کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑانے کے لیے پاکستانی باؤلر عماد وسیم اور شاہین آفریدی فیورٹ قرار دیئے ہیں۔

یاد رہے کہ کل دونوں ٹیمیں دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کے لئے شائقینِ کرکٹ بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer