ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں انٹر نیٹ سروس اور ٹریفک بحال، سڑکیں کھل گئیں

babu sabu interchange
کیپشن: babu sabu interchange
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونے لگی جبکہشہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت ٹریفک کےلئے بند مقامات کو ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا۔شہر میں تمام پوائنٹس سے رکاوٹیں ہٹانے کے ٹریفک رواں دواں ہوگئی ہے۔
 ٹریفک حکام کے مطابق مذہبی تنظیم کے دھرنے اور ریلی کی وجہ سے بند کہ گئی شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے اب شہری بابوصابو، سگیاں، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر راستوں سے آجا سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس مذہبی تنظیم کی ریلی کےدوران شہریوں کو متبادل راستے فراہم کرتی رہی۔متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا گیا۔

فیروز پور روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، مال روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،بابو صابو سے سکیم، سکم موڑ سے یتیم خانہ ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا،لوئر مال، راوی پل، سیکرٹریٹ چوک میں ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے،چونگی امرسدھو، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، موہلنوال، جی ٹی روڈ ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے،راستہ ایپ، راستہ ایف ایم کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے،شہری مزید راہنمائی کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں۔