مریم نواز نے گورنر پنجاب کو جگا دیا ،بڑا اعلان کرکے بلوچی طلبا کو خوش کردیا

مریم نواز نے گورنر پنجاب کو جگا دیا ،بڑا اعلان کرکے بلوچی طلبا کو خوش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فذافی بٹ : مسلم لیگ ن کی نائب صد رمریم نواز کا بلوچ طلبا کے دھرنے میں جانا کام کرگیا،گورنر پنجاب چودھری سرور نے بلوچستان ،گلگت بلتستان کے طلبا کیلئے سکالر شپ بحال کرنے کااعلان کردیا۔

 
گورنر پنجاب چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹیز نے مجھ سے پوچھے بغیر سکالرشپس بند کیں،سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کو دوبارہ سکالرشپ دینے پرآمادہ کرلیا،بلوچستان کے بچوں کو سکالر شپ کیلئے صوبائی حکومت سے بات کی ہے، بلوچستان،فاٹا،گلگت بلتستان کے میرٹ پر آنے والے بچوں کو 100 فیصد سکالرشپ دینگے ۔ پنجاب حکومت سالانہ 2کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرے گی،مخیر حضرات بھی سالانہ 200 طالب علموں کو گرانٹ دیں گے، یہ گرانٹ فاٹا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے طلباکےلئے ہو گی، کل 16 کروڑ روپے کی گرانٹ طالب علموں پر سالانہ خرچ کی جائے گی،400طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی سو فیصد سکالرشپ دے گی۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ مریم نواز کی بلوچ طلبا سے یکجہتی،اپوزیشن ہمیشہ ایسے ایشوز کو استعمال کرتی ہے،ملک اداروں میں تصادم کا متحمل نہیں، برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزموں اور مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں، نوازشریف کس ویزے پر برطانیہ میں موجود ہیں ،معلوم نہیں،اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں،احتساب بھی بلاتفریق ہونا چاہئے،اپوزیشن کاایجنڈااورمطالبات واضح نہیں ہیں ،حکومت5 سال پورے کرے گی۔

یاد رہےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بلوچ طلبا کے مارچ میں پہنچ گئیں،انہوں نے طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔کہتی ہیں کہ حکومتی مشیر اپنی خفت مٹانے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں، حکومت کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، یہ جنوری سے پہلے چلی جائے گی۔ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے۔ لاہور میں دھرنے پر بیٹھے بلوچ طلباء سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، لیکن ڈی جی خان، راجن پور، فاٹا اور بلوچستان کے بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کی 600 سیٹیں واپس لے لی گئی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer