گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت میں ڈیڈلاک برقرار، مریض خوار

گرینڈ ہیلتھ الائنس اور حکومت میں ڈیڈلاک برقرار، مریض خوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں صحت کی سہولیات بند ہوئے 14 روز گزر گئے، حکومت تاحال گرینڈ ہیلتھ الائنس سے مذاکرات کرنے میں ناکام، او پی ڈیز میں علاج معالجہ مکمل بند ہونے کی وجہ سے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہسپتالوں کی او پی ڈی میں ہڑتال کو 14 روز ہوگئے ہیں، علاج معالجہ بند ہونے کے باعث مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں، مریض مایوس واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

مریضوں کا کہنا تھا کہ ہیلتھ پروفیشنلز اور محکمہ کے درمیان لگی جنگ میں مریض پس رہے ہیں، حکومت جلد از جلد علاج معالجہ کی فراہمی کو ممکن بنائے۔