ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات؛ سیاحوں کی گاڑی سڑک سے نیچے جاگری

سوات؛ سیاحوں کی گاڑی سڑک سے نیچے جاگری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سوات کے سیاحتی مقام کالام کے علاقے میں سیاحوں کی گاڑی سڑک سے نیچے جاگری۔ 

کالام کے علاقے مٹلتان اوشو میں سیاحوں کی گاڑی سڑک سے نیچے جاگری، بتایا گیا ہے کہ گاڑی میں 12 سیاح سفر کررہے تھے۔ حادثے کے باعث ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ 

لاش اور زخمیوں کو کالام ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے. 

پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا تعلق لاہور سے بتایا جارہا ہے ۔