بجلی مزید مہنگی ہوگئی

 بجلی مزید مہنگی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے اضافی سرچارج لگانے کی منظوری دے دی۔ نیپرا  نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کوبجھوا دیا۔

 کے الیکٹرک صارفین پر  1روپے 52 پیسے  فی یونٹ  سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی گئی۔ کے الیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج دسمبر 2023 سے نومبر 2024 تک لاگو رہے گا، اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک کے صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ  روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ 

وفاقی حکومت سرچارج عائد کئے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ 

واضح رہے کہ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔