ارجنٹائن کے ساتھ میچ کے دوران سعودی کھلاڑی کا جبڑا ٹوٹ گیا

ارجنٹائن کے ساتھ میچ کے دوران سعودی کھلاڑی کا جبڑا ٹوٹ گیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کل فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹائن اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے میچ میں سعودی عرب کے فٹبالر یاسر الشہرانی شدید زخمی ہوگئے۔

میچ کے اضافی وقت کے دوران یاسر سعودی عرب کے گول کیپر کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے بعد یاسر کئی منٹ تک زمین پر گرے رہے۔ ابتدائی طبی امداد فرام کرنے کے لیے یاسر کو اسٹریچر پر باہر لے جایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسرے کروانے کے بعد پتہ چلا کہ یاسر الشہرانی کے جبڑے اور بائیں چہرے کی ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور اندرونی خون بہہ جانے کی وجہ سے انہیں انتہائی طبی امداد کی ضرورت ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-23/news-1669205117-3555.jpg

 سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی کھلاڑی کو علاج کیلئے نجی طیارے کے ذریعے جرمنی منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔