ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک

مسافر طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک
کیپشن: Aroplane crash
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آٹھ افراد کو لے جانے والا ایک چھوٹا طیارہ  کولمبیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر میڈلین کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ ہوائی جہاز نے صبح اولیا ہیریرا ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور ایک گھر سے ٹکرانے سے پہلے انجن میں خرابی کی اطلاع دی، جس سے ہوا میں سیاہ دھوئیں کے گہرے بادل پھیل گئے تھے۔

ہوائی اڈے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ  پر کہا گیا ہے کہ  طیارے میں سوار  آٹھ افراد جن میں  چھ مسافر  اور  عملے کے دو ارکان شامل ہیں ، ہلاک ہوگئے۔  اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ  جس گھر سے طیارہ ٹکرایا ہے اس  میں  بھی کوئی زخمی یا ہلاک ہوا ہے۔