پولیس کی کارروائیاں، 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

 پولیس کی کارروائیاں، 2 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں پولیس نے لیاری اور اورنگی ٹاؤن میں مبینہ مقابلوں کے دوران زخمی 2 ملزمان سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن میں گولی لگنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لیاری میں دبئی چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم اظہر، سہیل اور ناصر کے قبضے سے 3 پستول بھی برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 8 ایل کے پاس پولیس نے مقابلے کے بعد 30 سالہ عالم جان کو زخمی حالت میں اسلحہ اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گلشن اقبال چورنگی کے قریب پل پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 26 سالہ نوید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سفید چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شیشے لگنے سے زبیر 24 سالہ زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق جمشید روڈ یادگار فش کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں 17 سالہ زیب عالم جاں بحق ہوگیا۔

Ansa Awais

Content Writer