آرمی چیف کا لاہور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Army Chief visits Lahore
کیپشن: Army Chief Qamar Javed Bajwa
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں، کوروناکیخلاف اٹھائے اقدامات کو سراہا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے کور کی آپریشنل تیاریوں، کوروناکےخلاف اٹھائے اقدامات کو سراہا،آرمی چیف نے لاہور میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ لاہور میڈیکل کالج پاکستان کا کلیدی ادارہ بن کر اُبھرا ہے، کالج فزیکل تھراپی کے اعلیٰ معیار کے ماہرین پیدا کر رہا ہے،کالج میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی میں اعلی معیار کے ماہرین پیدا کر رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer