لاہور سموگ کی لپیٹ میں،ائیر کوالٹی انڈیکس 400 تک پہنچ گیا

Localized Air Quality Index and forecast for Lahore
کیپشن: smog in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آلودگی نے لاہور کا حسن گہنا دیا، سموگ زدہ ماحول میں ہر شے دھندلا گئی، شہر کا ائیرکوالٹی انڈیکس 362 ریکارڈ, ہربنس پورہ، شاہدرہ، رائیونڈ، جیل روڈ، مال روڈ اور گلبرگ کے علاقے آلودگی سے زیادہ متاثر، ٹاؤن شپ، جوہرٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ کا بھی برا حال ہے۔

شہر کی فضا میں آلودگی نے مستقل جگہ بنا لی ہے، رواں ماہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں رہا۔ٹاؤن شپ کے اطراف ائیرکوالٹی انڈیکس 362 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کے مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق ائیر کوالٹی انڈیکس 400 تک پہنچ گیا۔

 محکمہ ماحولیات کے مطابق ہربنس پورہ، جیل روڈ، مال روڈ، شاہدرہ، رائیونڈ، گلبرگ، ٹاون شپ، جوہرٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ آلودہ ترین علاقے رہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈینگی اور سموگ سے حفاظت شہریوں کی ذمہ داری قرار دے دی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ شہری ماسک کو معمول بنالیں۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور محمد عمر شیر چٹھہ کہتے ہیں کہ گزشتہ 7 دنوں کے دوران 300 کے قریب صنعتی یونٹس کی چیکنگ کی گئی،، ماحول دشمن فیول کے استعمال پر 18 صنعتی یونٹس کوسیل کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی میں اضافے پر دھند پڑنا شروع ہوئی تو صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer