نیب لاہور نے کتنی رقم ریکور کی؟ اعداد وشمار جاری

NAB Lahore recovery report
کیپشن: NAB Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤدلشادحسین: نیب لاہور نے چار سالوں کے دوران کرپٹ عناصر سے ریکور کی گئی رقم سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔نیب لاہور نے چار برسوں کے دوران سات ارب بلواسطہ اور ستتر ارب پچاسی کروڑ بلاواسطہ کرپٹ عناصر سے ریکور کیے۔

سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کرپٹ عناصر سے نیب لاہور نے کتنی رقم ریکور کی؟ اعداد وشمار جاری کر دیئے گئے، نیب لاہور نے چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چار سالہ کارکردگی رپورٹ بھیجی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سات ارب روپے براہ راست قومی خزانے میں جبکہ تئیس سے زائد کیسسز میں بلاواسطہ ستتر ارب روپے کرپٹ عناصر سے لے کر شہریوں کو واپس کیے گیے۔
نیب کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ساٹھ ارب روپے سےزائد کے شواہد اکٹھے کرکے کیس عدالتوں میں دائر کئے۔رپورٹ کے مطابق واپڈا کو پانچ ارب پچاس کروڑ، پاک پی ڈبلیو ڈی ستائس کروڑ، پاکستان ریلویز سترہ کروڑ، سٹیٹ لائف انشورنس چار کروڑ پچہتر لاکھ، پاک جنرل انشورنس آٹھ کروڑ باسٹھ لاکھ روپے شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کسٹمز ڈیپارٹمنٹ گیارہ کروڑ، ایف بی آر آٹھ کروڑ ستر لاکھ، اے جی آفس تین کروڑ اٹھائس لاکھ، ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ کو سات کروڑ چوبیس لاکھ اور این ٹی ایس کو چار کروڑ اٹھاون لاکھ روپے ریکور کروائے گئے۔
نیب لاہور نے ہائوسنگ سیکٹر میں تیتیس ارب اٹھاسی کروڑ،دھوکہ دہی کے مقدمات میں ساڑھے چھ ارب کی ریکوری ممکن بنائی، دیگر اداروں میں ایل ڈی اے سے دو ارب چھانوے کروڑ، بینکنگ سیکٹر ایک ارب چودہ کروڑ، پنجاب کوآپریٹو بینک ایک ارب ستاسٹھ کروڑ ریکور کروائے گئے۔
نیب رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کو مختلف مقدمات میں ایک ارب بہتر کروڑ، سرگودھا یونیورسٹی دس کروڑ اٹھارہ لاکھ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ گیارہ کروڑ، پنجاب مائینز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ تہتر کروڑ جبکہ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ستر کروڑ کی ریکوری کروائی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer