پریانکا چوپڑا اور نک جونس میں طلاق ہوئی یا نہیں؟ بحث چھڑ گئی

rumors spreading about their Divorce
کیپشن: Priyanka Chopra and Nick Jonas
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے بعد آج کل ہالی ووڈ میں بڑے پردے پر کام کرنے والی انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنے نام سے ’چوپڑا جونس‘ ہٹا دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ امریکی اداکار نک جونس اور ان کے رشتے میں کچھ دوریاں آ گئی ہیں۔

ان افواہوں کی وجہ سے انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ان کی کیانو ریوز کے ساتھ فلم ’دا میٹرکس: ریسریکشن‘ کا نیا پوسٹر بھی حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ اکاؤنٹس نے تو پریانکا چوپڑا کے اپنے اکاؤنٹس سے ’سرنیم‘ ہٹانے کی بات کا ایسا بتنگڑ بنایا کہ بات طلاق تک پہنچ گئی۔ پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا نے طلاق کی خبروں کی تردید کر دی ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔