فواد چوہدری نے ابھی نندن کا ایوارڈ کامیڈی فلم کا سین قرار دے دیا

Fawad Chaudhary
کیپشن: Fawad Chaudhary
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھی نندن کو دیے جانے والے اعزاز کو کامیڈی فلم کے ایک سین  کی شوٹنگ قرار دے دیا۔

 فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ایوان صدر میں اعزازات کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں  ابھی نندن کو بھارت کے صدر کی جانب سے ’ویر چکرا‘اعزاز وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ابھی نندن اس ایوارڈ کو وصول کرتے ہوئے سوچ رہے ہوں گے کہ مجھے کدھر لے جارہے ہو میں نے کیا کیا؟وفاقی وزیر  نے ابھی نندن کو دیے جانے والے اعزاز کو بھارت کے ایوان صدر میں کامیڈی فلم کے سین کی شوٹنگ قرار دیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر