فہد علی: نواں کوٹ علاقے میں امام مسجد اپنے حجرےمیں بچے سے زیادتی کے الزام میں پکڑا گیا۔
سکندریہ کالونی بند روڈ نواں کوٹ کے محمد منشا نے پولیس کو بتایا کہ میرا 10 سالہ بیٹا محمد عمر جو جامع مسجد غوثیہ حنفیہ ابوبکر روڈ نزد تھانہ نوانکوٹ بند روڈ پر قرآن پاک پڑنے کے لیے گیا جہاں امام مسجد قاری تنویر بیٹے کو ورغلا پسلا کر اپنے حجرے میں لے گیا۔ بیٹے کے منہ پر ہاتھ رکھ کر میرے بیٹے کے کپڑے اتارے اور بدفعلی کرنے کی کوشش کرنے لگا۔
متاثرہ بچے کے والد کا مزید کہنا تھا کہ بچہ گھبرا کر شور کرنے لگا تو بہت مشکل سے برہنہ حالت میں بھاگ کر گھر پہنچا۔ سارا واقعہ اہل محلہ کو بتایا تو انہوں نے بھاگ کر مسجد سے قاری کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے امام مسجد کو گرفتار کر لیا ہے۔