پولیس کا فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ، 21 مرد و خواتین گرفتار

پولیس کا فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ، 21 مرد و خواتین گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پوش علاقوں میں قائم فحاشی کے اڈوں کیخلاف بڑی کارروائی، 21 ملزم گرفتار  جبکہ کارروائی ایس ڈی پی او گلبرگ عامر عباس کی زیر نگرانی گلبرگ اور غالب مارکیٹ کے علاقوں میں کی گئی۔

گلبرگ پولیس نے گیسٹ ہاؤس،سلیون اور ہوٹل کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 21 مرد و زن گرفتار کرلیا جبکہ ملزموں سے شراب اور بیئر برآمد ہوئی ہے۔  ایس ڈی پی او گلبرگ عامر عباس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے جو حوالات میں بند ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن سعد عزیز کا کہنا تھا کہ پوش علاقوں میں گیسٹ ہاؤسز کی آڑ میں قائم غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، معاشرے کو بگاڑ سے بچانے کیلئے شہری بھی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے لاہور پولیس کو ایسے جرائم کے متعلق ضرور آگاہ کریں۔