ویب ڈیسک : امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ مارکو روبیو نے کہا، امریکہ ایران معاہدے میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
مارکو روبیو نے کہا، ہوسکتا ہے آج ،کل یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس ایران کیلئے کچھ ہو۔ انہوں نے کہا، میں ایران جنگ سے متعلق اچھی خبر کیلئے پرامید ہوں۔ روبیو نے بتایا کہ ایران سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔
روبیو نے کہا کہ ہفتے تک (پاکستان ایران میں کل اتوار اور امریکہ میں ہفتہ کا دن ہو گا) ایران کی جانب سے ڈیل قبول کئے جانے کا چانس ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ نے یہ بھی توقع ظاہر کی کہ ایران جنگ کے خاتمے کیلئےمعاہدہ آج ہی قبول کرلے ۔