ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم ’’سائیکو‘‘ کی پروموشن، میرا نے مداحوں کو حیران کر دیا

فلم ’’سائیکو‘‘ کی پروموشن، میرا نے مداحوں کو حیران کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرانے اپنی نئی آنے والی فلم ’’ سائیکو‘‘ کی پروموشن کے دوران مداحوں کو اپنی دلچسپ اور نٹ کھٹ اداؤں سے محظوظ کیا۔

اداکارہ میرا درالحکومت اسلام آباد میں فلم کی تشہیری تقریب میں شریک ہوئیں جہاں مداحوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم ’’ سائیکو‘‘ ایک منفرد کہانی پر مبنی ہے جس میں سنسنی، ڈرامہ اور بھرپور تفریح شامل ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے اور شائقین اس میں ان کا بالکل مختلف انداز دیکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مداح فلم کو بے حد پسند کریں گے۔

تقریب کے دوران میرا کے شوخ انداز، خوشگوار گفتگو اور مداحوں سے بے تکلف ملاقات نے ماحول کو مزید یادگار بنا دیا۔