ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدی کے نام پر پیسے مانگنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج

عیدی کے نام پر پیسے مانگنے والے اہلکاروں کیخلاف مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: شاہدرہ کے بعد اسلام پورہ میں بھی پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں سے عیدی کے نام پر پیسے مانگنے کا انکشاف سامنے آنے پر مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او اسلام پورہ کو انکوائری مارک کی، جس میں شکایت درست ثابت ہوئی جس کی تصدیق کے بعد متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ نمبر 2548/26 جبکہ دوسرا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں 1186/26 درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں کے خلاف دفعہ 155 اور گداگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے غیر قانونی طور پر رقم طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔