ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گیا

لاہور قلندرز فائنل میں پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لاہور قلندرز  فائنل میں پہنچ گیا ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو بری طرح  شکست دے دی 

لاہور قلندرز  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ،  لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے،  لاہور قلندر کی پہلی وکٹ  ہی 13 رنز پر گرگئی تھی ۔ پہلی  وکٹ  فخرزمان کی گری جنہوں نے 12 رنز بنائے تھے ،  محمد نعیم نے 25 بالز پر  ففٹی کی تھی ،عبداللہ شفیق 25 رنز پر ،  کوشل پریرا  61 رنز پر آوٹ ہوئے ،بھانوشا راجہ پاکسا نے 22 رنز سکور  کیے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹائمل ملز نے 3،سلمان ارشاد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،نسیم شاہ، جیمز نیشم اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی 
  اسلام آباد یونائیٹد  کی    15 اوورز میں 107 رنز بنا کر پوری ٹیم  آؤٹ ہوگئی ، اس وقت یونائیٹڈ  کے کھلاڑی ایک کے بعد ایک کرکے  پویلین  لوٹ رہے ہیں ،   اسلام آباد  14 رنز پر  3 اہم وکٹیں گنوا چکی تھی ۔ صاحبزادہ فرحان 3، محمد شیراز صفر، روسیو وین ڈن ڈیسن  7 رنز پر آوٹ ہوچکے  تھے ۔ اس کے بعد سلمان علی آغا 33 ، امداد وسیم 8،  شاداب 26 رنز پر  اور جیمز  بھی 8 پر آوٹ ہوگے 

 اب فائنل میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جوڑ پڑے گا ۔ فائنل میچ  25  مئی 2025 کو شام ساڑھے سات بجے   قذافی اسٹڈیم لاہور میں ہوگا