ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں دوبارہ پنچائیت کانظام لانے کی تجویز

 پنجاب میں دوبارہ پنچائیت کانظام لانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:ن لیگی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز دیدی، پنجاب پنچایت بل 2025 کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

ہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی، کمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات، معمولی جرائم کا فیصلہ صرف 30 دنوں میں کرے گی، چھوٹے چھوٹے معاملات تھانہ و کچہری میں لٹک جانا بل کا باعث بنا،کمیٹی گھریلو تشدد، جہیز کے جھگڑے، پانی کے تنازعات، چوری، مارپیٹ کے امور نمٹائے گی۔ 

 بل کے متن میں کہا گیا کہ 3 سال تک کی سزا والے جرائم سمیت 28 قسم کے معاملات سنے گی، ہر ضلع میں ایک ڈسٹرکٹ کمیونٹی جسٹس کمیٹی بنائی جائے،کمیٹی میں 10 ارکان ہوں، جن میں سے کم از کم 2 خواتین ہوں،ہر یونین کونسل یا شہری وارڈ میں ایک چھوٹی کمیٹی ہو گی۔ 

کمیٹی کے 15 سے 20 ارکان ہوں جن میں دس فیصد خواتین ہوں، کمیٹی ارکان کا تعلق اسی علاقے سے ہوگا،کمیٹی بدعنوانی یا کسی سنگین جرم میں ملوث نہیں ہوں گے،کمیٹی کے ارکان کی منظوری ڈپٹی کمشنر سے ہوگی۔

کمیٹی کے ضلعی چیئرپرسن بھی ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر حکومت مقرر کرے گی،بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا، کمیٹی دو ماہ میں پنجاب پنچایت بل 2025 پر ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔