ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مہرالنسا کو شوہر نے چھوڑنے کی دھمکی دیدی

اداکارہ مہرالنسا کو شوہر نے چھوڑنے کی دھمکی دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مہرالنسا اقبال نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق حیران کن بات شیئر کردی، اداکارہ نے کہا شوہر نے دھمکی دی ہے کہ جس دن تمہارا وزن بڑھا اور آنٹی لگیں تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔

ابھرتی ہوئی اداکارہ نے پاکستانی نژاد برطانوی شخص سے شادی کی اور حال ہی میں وہ ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے سوال کیا کہ مہرالنسا کی یہ خواہش ہے کہ وزن نہیں بڑھانا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ میری اپنی بھی خواہش ہے اور میرے میاں بھی خواہش تھی اس نے کہا کہ جس دن تمہارا وزن بڑھا اور تم آنٹی بنیں تو میں تمہیں چھوڑ دوں گا۔

مہرالنسا اقبال نے کہا کہ میں اس بات کو سیریس نہیں لیتی، وہ مجھے نہیں چھوڑ سکتے اگر میں آنٹی بن گئی اور انہوں نے مجھے چھوڑا تو آدھی جائیداد میری ہوجائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ساس اور شوہر سمیت گھر میں کسی کو بھی اردو سمجھ نہیں آتی اور اگر وہ اردو سمجھتے ہوتے تو ان کی بہت ساری لڑائیاں ہو چکی ہوتیں۔

مہر النسا اقبال کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر بھی خود کو فٹ رکھنے کے لیے جِم جاتے ہیں لیکن واپسی پر ڈھیر سارا کھانا لے کر آتے ہیں، اس لیے انہیں جِم جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا، ان کے مطابق وہ بھی خود کو فٹ رکھنے کے لیے جِم جاتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ کام کرتے رہنا ان کی اولین ترجیح ہے، اگر مستقبل میں وہ شوبز میں نہ بھی رہیں تو کوئی نہ کوئی کام کرتی رہیں گی۔