فاران یامین: سندر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق ملزم کی شناخت 52 سالہ ناصر کے نام سے ہوئی۔پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے ایک شخص کو رُکنے کا اشارہ کیا۔ملزم ناصر نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزم زخمی ہوگیا۔زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔