زین مدنی: لالی وڈ فلم ککڑی کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
فلم کی کاسٹ میں اداکار یاسر حسین, عائشہ عمر , پارس مسرور سمیت دیگر فنکار شامل ہیں.فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ ہیں اور فلم دو جون کو ریلیز کی جائے گی.
واضح رہے کہ فلم ککڑی پہلے جاوید اقبال انٹولڈ سٹوری کے نام سے بنی اور اسے پنجاب فلم سنسر بورڈ نے بین کردیا تھا لیکن اب فلم کے چند سین کاٹے گئے اور ان کی جگہ نئے سین فلم بند کرکے ککڑی کے نام سے پیش کیا جائے گا۔